حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی(پاکستان امیج) حکومتِ سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتِ سندھ نے یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر 14 اگست 2026 بروز جمعہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق صرف سرکاری محکموں تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی اس دن بند رہیں گے اور معمول کا دفتری کام معطل رہے گا۔

عام تعطیل کا یہ فیصلہ قومی دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم وہ تمام ادارے جو عوام کو انتہائی ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *