آشیانہ ریفرنس کیس؛شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک ریفرنس کا فیصلہ روک دیا

لاہور(پاکستان امیج)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہبازشریف اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک ریفرنس کا فیصلہ روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران وکلا نے کہاکہ سپریم کورٹ کا آرڈر ان کیسز پر اثرانداز ہوتا ہے جو ترمیم کے بعد بری ہوئے،عدالت نے کہاکہ اس پر ہم کسی فورم سے وضاحت لے لیں تو زیادہ بہتر ہے،وکلا نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ میرٹ کی درخواستوں پر کوئی اثر نہیں،عدالت نے کہاکہ صرف ہم ہی نہیں احتساب عدالتوں کے ججز اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہیں،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے۔

عدالت نے شہبازشریف اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت 18نومبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *