انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا، ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عالیہ رشید

لاہور(پاکستان امیج)ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عالیہ رشیدنے کہاہے کہ انضمام الحق کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی،انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید نے کہاکہ پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنا تھا،اگر بھارتی حکومت ویزے نہیں دیتی تو آئی سی سی بھی کچھ نہیں کر سکتا،ڈائریکٹر میڈیا کو بھی بھارتی حکومت نے ویزا نہیں دیا،پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ معاملہ اٹھائے گا۔

ڈائریکٹر پی سی بی نے کہاکہ انضمام الحق کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی،انضمام الحق کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے بلایا،کہ آپ آئیں اور پوائنٹ آف ویو دیجیئے،انضمام الحق نے اپنا نکتہ نظر نہیں دیا دو منٹ بعد ایک پیغام لکھ کر استعفیٰ دیدیا،انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا، انضمام الحق نے استعفیٰ کیوں دیا؟

ان کاکہناتھا کہ ورلڈکپ کے موقع پر کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازعے میں پڑے،عالیہ رشید نے کہاکہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہو گئی ہوں،انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا،طلحہ، رضوان، انضمام الحق سمیت چار افراد متعلقہ کمپنی کے پارٹنر تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *