پیسے دو ورنہ تمھاری تصویریں وائرل کر دوں گا، خاتون بار بار کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر ایف آئی اے میں چلی گئی

ملتان (پاکستان امیج) ملتان میں خاتون بار بار بلیک کئے جانے پر ایف آئی اے میں چلی گئی جہاں تحقیقاتی ادارے نے فوری کارروائی کر کے گھناونا جرم کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں ایک مکروہ فطرت شخص ایک خاتون کو دھمکی آمیز پیغامات بھجوانے اور کالیں کرنے لگا کہ تمھاری تصویریں میرے پاس موجود ہیں، پیسے دو ورنہ ساری وائرل کر دوں گا اور تم اپنی فیملی سمیت عزیزوں اور رشتے داروں کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہو گی۔

خاتون کو بار بار بلیک میلنگ اور پیسے دینے کے مطالبے پر ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس سے تنگ آ کر خاتون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ کر دی۔

ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *