ملک بھر میں یکساں آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ نظام کی منظوری، شہری گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکساں اور آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے نظام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کا حصول آسان اور تیز ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کے دورے کے دوران اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک بھر کے لیے یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ نظام کی منظوری دی گئی۔

وزیر داخلہ کے مطابق اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جس سے سابقہ پیچیدہ طریقہ کار ختم ہو کر مکمل طور پر آن لائن نظام نافذ ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہری اب نیشنل پولیس بیورو پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے اور انہیں اس سہولت سے فوری فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کا مقصد شہریوں کو آسان، شفاف اور جدید سہولت فراہم کرنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *