اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں نہ بلائے جانے کی وجہ بتادی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنوری میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، جنوری کے بعد سے میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونا آپ کی ذات تک محدود ہوتا ہے، میں جب تک پارٹی میں ہوں تو پارٹی کا حصہ ہوں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو مجھے پارٹی سےنکال دیں ۔
Pakistan Image