پٹرولیم مصنوعات،نگران حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

پاکستان فیول درآمد کرتا ہے لیکن سٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، سٹریٹجک پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنمائوں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *