احسان اللہ کی انجری سے متعلق اہم خبر

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولر احسان اللّٰہ کہنی کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر نے انگلینڈ سے آکر ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللّٰہ کا آپریشن کیا تھا۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ آپریشن کے بعد احسان اللّٰہ کی کہنی پر براس چڑھایا گیا جو چار ہفتے رہا۔ ڈاکٹر اور فزیو یومیہ بنیاد پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں احسان اللّٰہ کا معائنہ کرتے رہے ہیں۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ پانچویں ہفتے احسان اللّٰہ کی کہنی سے براس ہٹادیا گیا تھا۔ براس ہٹانے کے بعد احسان اللّٰہ کا ری ہیب شروع ہوگیا تھا۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین کے مطابق احسان اللّٰہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ ریکوری کے 16 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ٹریننگ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *