محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنادی، بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج) محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو گا، مغربی ہوائیں 10 نومبر کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہیں گی۔6 تا 7 نومبر کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ہرنائی، خاران، چمن، زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔7 نومبر کو پنجاب کے علاقے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔8 اور 9 نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔8 سے 10 نومبر کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث درجۂ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *