شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی سے اپنی بیٹی کی شادی کرانے کی وجہ بتا دی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخر کار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنا داماد منتخب کرنے کی وجہ بتا دی۔شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹی انشا آفریدی کی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ شادی کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی فیملی اس موضوع پر کافی عرصے سے میرے گھر والوں سے رابطے میں تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے لیے اچھا انسان سب سے اہم چیز ہے تو شاہین آفریدی ایک عظیم انسان ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ میں شاہین آفریدی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا کیونکہ دونوں خاندانوں کا ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم ہمارے خاندان کے بزرگ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ جو ساتھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے اُنہوں نے بھی مجھ سے ان کے رویے کی اور بطور انسان ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی بہت سمجھدار ہیں‘ تو انہیں داماد منتخب کرتے ہوئے یہ سب چیزیں میرے لیے اہم تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *