منشیات فروشوں سے رعایت نہ برتی جائے،نگران وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منشیات فروشوں سے رعایت نہ برتنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق نے اس حوالے سے آج ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارت داخلہ، وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور آئی جی موجود تھے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تعلیمی اداروں سے نشے کا کاروبار ختم کرنے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل اور پاکستان کے مستقبل کی تباہی کے درپے ہیں۔اسلام آباد میں منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *