مسلم لیگ ن کا پاکستان تحریک انصاف سے رابطے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن نے مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا،نواز شریف نے عام انتخابات کا ماحول بنانے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پرغور کیا۔ذرائع کے مطابق اہم بیٹھک میں معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت انگیز سیاسی فضا کو ختم کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی جبکہ نواز شریف کی تجویز پر آل پارٹیز کانفرنس کی طرز پر تمام جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو بطور’’ سٹیٹس مین‘‘ کردار نبھانے کی تجویز دی اور کہا کہ ’آپ نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کے سینئر ترین رہنما ہیں، ملک اور سیاست کو آپ کی خدمات کی مزید ضرورت ہے‘۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف کا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *