چینی یوآن 39 کا! برطانوی پاؤنڈ 379 روپے کی سطح پر، جانیے ڈالر و دیگر کرنسیوں کے تازہ ریٹس

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔ کرنسی مارکیٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آج غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت نئے ریٹس کے مطابق جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 278.75 روپے جبکہ فروخت 278.95 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔یورو 319.25 روپے میں خریدا اور 323.75 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 373.65 روپے اور فروخت 379.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سعودی ریال 74.65 روپے میں خریدا اور 75.30 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76.55 روپے کی خریداری اور 77.50 روپے کی فروخت پر دستیاب ہے۔

اوپن مارکیٹ میں کینیڈین ڈالر کی خریداری 197.73 روپے اور فروخت 201.53 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194.44 روپے اور 198.25 روپے، چینی یوآن 38.17 روپے اور 38.92 روپے جبکہ جاپانی ین 1.6999 روپے اور 1.7976 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 277.75 روپے جبکہ فروخت 278.25 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو 315.95 روپے میں خریدا اور 316.51 روپے میں فروخت ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 369.38 روپے کی خریداری اور 370.04 روپے کی فروخت پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں سعودی ریال 73.99 روپے اور 74.12 روپے، کینیڈین ڈالر 196.77 روپے اور 197.12 روپے، آسٹریلوی ڈالر 193.98 روپے اور 194.33 روپے، چینی یوآن 41.04 روپے اور 41.11 روپے جبکہ جاپانی ین 1.6979 روپے اور 1.7010 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *