کیا نوازشریف واپس پارٹی کے صدر بننے جارہے ہیں ؟ خواجہ سعد رفیق نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ، نوازشریف کی ڈیل کا تاثردرست نہیں ہے ،کوئی ڈیل نہیں ہے، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی میں نے بات نہیں سنی سب کو الیکشن میں برابر موقع ملنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ہے نوازشریف نے سیاسی سرگرمیوں کا طویل عرصہ کے بعد دوبارہ آغاز کردیا ہے ، ہم انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں ہے ، نوازشریف کی ڈیل کا تاثردرست نہیں ہے ،کوئی ڈیل نہیں ہے ،کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ انہوں نے جلا وطنی کا ٹنی ہے ،کیا جھوٹے مقدمات مزید بننے ہیں نوازشریف نے واپس آنا ہی تھا اور وہ صحیح وقت پر واپس آئے ہیں، جب نوازشریف گئے تھے تو وہ بیمار تھے ،نوازشریف اور ان کے خاندان اور جماعت نے سب سے زیادہ سزائیں کاٹی ہیں ،ہم نے 2002 میں نوازشریف کے بغیر ہی بھی الیکشن لڑا تھا ۔

سعد رفیق کا کہناتھا کہ 2018 میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ،سب کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر ہونا چاہیے، جیل میں موجود سیاستدان کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ،نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی میں نے بات نہیں سنی سب کو الیکشن میں برابر موقع ملنا چاہیے ،نو مئی کے واقعات اور سائفر کے معاملات والوں سے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی درخواست آئی تو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی ،ہم نے مل کر ہی گزارا کرنا ہے ،سیاسی برادری سے ملاقاتیں ہونی بھی چاہئیں ،الیکشن کا شیڈول آتا ہے تو سب نے الیکشن لڑنا ہو تا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *