حلیم عادل شیخ کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

کراچی(پاکستان امیج) حلیم عادل شیخ کی عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس نے انہیں پھر گرفتار کر لیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حلیم عادل شیخ کو دوبارہ حراست میں لیا اور فوری طور پر روانہ ہو گئی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دونوں جانب سے وکلا نے دلائل دیئےتاہم عدالت نے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *