سعدیہ امام کی آئی بروز لفٹ لک پر کیوں تنقید کی جا رہی ہے؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کا آئی بروز لفٹ لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا، سوشل میڈیا پر تصاویر و ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

سعدیہ امام اپنی بہترین اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کلاسک پی ٹی وی ڈراموں سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا، جن میں ہم سے جدا نہ ہونا، کالونی 52، نصیب، الجھن، سات سُر رشتوں کے اور میرا نصیب شامل ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سعدیہ امام نے میزبانی کے شعبے میں بھی اپنی پہچان بنائی۔
ایک پروگرام میں سعدیہ امام نے رواں ہفتے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اس دوران ان کے نمایاں آئی بروز لفٹ لُک نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔

سعدیہ امام کی آئی بروز کے خم انتہائی نمایاں اور زیادہ واضح دکھائی دیے، جس پر کئی صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ کوئی غیر معمولی فلٹر استعمال کر رہی ہیں یا پھر ان کا بوٹوکس یا بروز لفٹ توقع کے مطابق نہیں رہا۔

سعدیہ امام کے آئی بروز لفٹ انداز پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں کئی صارفین نے ان کے آئی برو اور چہرے کے تاثرات پر تنقید کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *