ایفی ڈرین کوٹہ کیس؛ مخدوم شہاب الدین اور علیٰ موسیٰ گیلانی سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 30روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ سمگلنگ کیس مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی ، عنصر فاروق کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں،عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا،عدالت نے ملزمان کو 30روز میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیدیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *