لاہور: اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سیکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں۔

دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *