چوہدری شافع حسین نے مقامی تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک بائیکس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے الیکٹرک بائیکس کا افتتاح کیا۔

تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چین اور ایک مقامی کمپنی کے اشتراک سے الیکٹرک بائیکس تیار کی گئی ہیں۔

پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر مقامی انڈسٹری میں 2500 ای وی بائیکس تیار کی گئی ہیں۔

وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ای وی سیکٹر کا فروغ پاکستان کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اہمیت کی حامل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *