بابا جی آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ غلط استعمال کریں گے ، نواز شریف کا جلسے میں بزرگ شہری کو ذومعنی جواب

میرپور(پاکستان امیج )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے دلچسپ جملہ کہہ دیا، جس پر شرکا قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

نواز شریف نے خطاب میں کہا، “مریم نواز لیپ ٹاپ دے رہی ہیں، جس کی بنیاد شہباز شریف نے رکھی تھی۔ اب کشمیر کے ہر ہونہار بچے کو بھی لیپ ٹاپ ملے گا، جو چاہتے ہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں۔”اس دوران جلسے میں موجود ایک بزرگ شہری نے بھی لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی خواہش میں ہاتھ بلند کر دیا۔

بزرگ شہری کو دیکھ کر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا “بابا جی، آپ کی سفید داڑھی ہے، آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ لیپ ٹاپ کا غلط استعمال کریں گے۔”نواز شریف کے اس جملے پر جلسے کے شرکا ہنس پڑے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *