الیکشن کی تیاری کریں،نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ الیکشن کی تیاری کریں،پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی،شہبازشریف سمیت دیگر رہنماؤں نے نوازشریف کا پارٹی سیکرٹریٹ میں استقبال کیا، نوازشریف سے خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *