سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی (پاکستان امیج) سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 1525 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 719 کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 325 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1.55 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہاہے۔ نگران حکومت کے دور میں اب تک ڈالر 17 روپے 66 پیسے مہنگا ہو چکاہے جبکہ 2100 ارب روپے قرضوں میں اضافہ ہواہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *