کیا آپ ویرات کوہلی کو سینچری پر مبار ک دیں گے؟ بھارتی صحافی کے سوال پر سری لنکن کپتان نے ’بے عزتی‘ کر دی

ممبئی (پاکستان امیج)سری لنکا کی کارکردگی ورلڈ کپ میں کافی مایوس کن رہی اور اطلاعات ہیں ان کے پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر دیا گیا ہےلیکن دوسری جانب دلچسپ ماحول اس وقت بنا جب بھارتی صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران 49 ویں سینچری بنانے پر ویرات کوہلی کو مبارک باد دینے کا پوچھا تو سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹھوک کر جواب دیا اور ہر کوئی اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان کوشل مینڈس بنگلہ دیش کے خلاف میچ ایک روز قبل پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے ویرات کوہلی کی 49 ویں سینچری کے بارے میں بتایا اور پوچھا کہ ’کیا آپ ویرات کوہلی کو مبارک باد دینا چاہیں گے‘؟۔

سوال سن کر کوشل مینڈل مسکرانے لگے اور جواب دیا کہ ’’ میں انہیں مبارک باد کیوں دینا چاہوں گا ‘‘۔سری لنکن کپتان پریس کانفرنس کے دوران اپنی ٹیم کی پرفارمنس کو لے کر بات چیت کر رہے تھے اور اس طرح ایک مکمل غیر ضروری سوال پر وہ حیران بھی ہوئے اور انہوں نے سخت جواب دیتے ہوئے معاملے کو وہیں ختم کر دیا ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ تھی اور اس دن انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 49 ویں سینچری سکور کرتے ہوئے سچن ٹینڈولکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *