پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

لاہور(پاکستان امیج) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملازمین اور 10 نجی ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے لاہور زون کے ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے گارڈن ٹاؤن، شاہدرہ اور ہربنس پورہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر چھاپے مارے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر غیر قانونی رقوم وصول کر رہے تھے

۔ ملزمان فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے مقررہ فیس سے زائد رقم بٹورتے تھے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، ٹوکنز، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *