کراچی کینٹ میں ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (پاکستان امیج)کراچی سے لاہور جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو کراچی کینٹ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹرین کی چار کوچز اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔ مرکزی ٹریک پر اس حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور ریلوے شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے ٹریکس پر حادثات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے محض دو روز قبل بھی کراچی سے پنجاب جانے والی کوئلہ بردار مال گاڑی وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی۔

اس حادثے کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے، جس سے ملک کے اس اہم ترین ریلوے روٹ پر گاڑیاں مکمل طور پر رک گئی تھیں۔

اُس وقت ریلوے ٹریک کو دوبارہ بحال کرنے میں عملے کو 24 گھنٹے کا طویل وقت لگا تھا اور تب تک پنجاب آنے اور جانے والی تمام ریل گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *