لاہور(پاکستان امیج )پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر”لکھا ہوا تھا۔
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں”۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے”۔
India thinks that the World is fool , but we are not fools. We are aware that this tournament has been fixed by @BCCI and @ICC to ensure India’s victory. Sab Paisay Ka Kamal Ha.!! #INDvsSA #INDvSA pic.twitter.com/K1AM76Smzp
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 5, 2023
حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
Pakistan Image