صرف 2 ہزار روپے ماہانہ میں ای بائیک! مریم نواز کی طلبہ کیلئے شاندار اسکیم؛ جانیں اپلائی کا طریقہ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے طلبہ کیلئے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف کروا دی ہے جسکے تحت صوبے کے طلبہ آسان شرائط پر اپنی الیکٹرک موٹر سائیکل حاصل کرسکیں گے۔ اس اسکیم میں بائیک کی فراہمی بلاسود اقساط کے ذریعے کی جائے گی جس کی ماہانہ قسط صرف 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس منصوبے کا اعلان کیا۔اسی تقریب میں انہوں نے 10 سرکاری اسکولوں کو نواز شریف اسکولز آف ایمننس کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تعلیمی شعبے میں متعدد اصلاحات کا ذکر کیا جن میں ہر تحصیل میں نواز شریف اسکولز آف ایمننس کا قیام، سرکاری اسکولوں کی جدید خطوط پر بہتری اور صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت (AI) کی لیبارٹریز کا قیام شامل ہے۔

الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ کو ایسی مالی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے ان پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اسکیم کے مالی طریقہ کار کے مطابق درخواست گزار کو ابتدائی طور پر 15 ہزار روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ جمع کروانا ہوں گے جبکہ باقی رقم تقریباً 2 ہزار روپے ماہانہ اقساط میں ادا کی جا سکے گی اور اس پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *