لاہور ہائیکورٹ:فرح شہزادی کے بچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ فریقین دو ہفتوں میں بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر جواب دیں، اپیل پر مزید سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *