اسپین بیک وقت مردوں اور خواتین کے فیفا ورلڈکپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا

نیوجرسی(پاکستان امیج)اسپین نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں اسپین کی جانب سے فیصلہ کن گول فیران ٹوریس نے اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے مسلسل 38 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اسپین کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے خلاف آٹھ میچوں میں صرف ایک گول اسکور ہوا۔

اس تاریخی فتح کے بعد اسپین دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس کے پاس بیک وقت مردوں اور خواتین کے فیفا ورلڈکپ کے ٹائٹلز موجود ہیں۔

اس سے قبل اسپین کی خواتین ٹیم نے 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *