مانسہرہ میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، چار افراد جاں بحق

مانسہرہ(پاکستان امیج)مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *