عرفی جاوید کی گرفتاری کی حقیقت سامنے آ گئی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی بے باک اداکارہ عرفی جاوید گزشتہ روز اپنی گرفتاری کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہیں تاہم اب ان کی گرفتاری کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅ انسٹا گرام پر عرفی جاوید کی گرفتار ہونے والی وائرل ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں اس کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر عرفی جاوید کو نازیبا لباس پہننے پر گرفتار کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو درست نہیں ہے، یہ وردی کا غلط استعمال ہے۔
ممبئی پولیس کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد عرفی جاوید نے بھی اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ممبئی پولیس نہیں بلکہ فیشن پولیس ہے جو ممبئی پولیس کی وردی میں ملبوس ہے۔ عرفی جاوید کے مطابق وائرل ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ کے لیے تشہیری مہم کا حصہ تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *