روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین پر ٹینکر مالکان کا شدید تحفظات کا اظہار

کراچی (پاکستان امیج)آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کو ہنگامی خط ارسال کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیلی پرائسنگ کے نظام سے ٹینکر انڈسٹری کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کاروبار چلانا مشکل ہو جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس فیصلے کے باعث ٹینکر آپریشنز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹینکر مالکان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا پرانا نظام بحال رکھا جائے کیونکہ ڈیلی پرائسنگ کا فیصلہ صنعت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *