سوات کے علاقے کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹ گیا، جس کی زد میں 7 کوہ پیما آگئے

سوات(پاکستان امیج)سوات کے علاقے کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹ گیا، جس کی زد میں 7 کوہ پیما آگئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق کوہ پیما چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ضلعی ایمرجنسی افسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر فوری طور پر طبی ٹیم روانہ کی گئی ہیں، جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف منتقل کیا، تاہم لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ ایک دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سید علی شاہ کی تلاش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *