لاہور (پاکستان امیج) ملکی معاشی مسائل کے حل اور جموریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی قیادت سے مشاورت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی جماعتوں کی قیادت کو پیچیدہ ملکی مسائل کے حل کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وہ آئنندہ چند روز میں سیاسی رہنماؤں سے خود رابطے کریں گے۔
بتایا گیا ہےکہ نوازشریف اس حوالے سے قریبی ساتھیوں سے مشاورت میں مصروف ہیں ، سینئر پارٹی رہنماؤں نے انہیں تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کو بھی ساتھ بٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔ نوازشریف سیاسی جماعتوں کو ذاتی مخالفت سے پرہیز اور سیاسی انتقام نہ لینے کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
Pakistan Image