پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی نئی سطح عبور کر گیا جبکہ چاندی کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بدھ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 707 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 34 ہزار 44 روپے کا ہوگیا۔

آج چاندی کے نرخ میں استحکام برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 6 ہزار 289 روپے، 10 گرام چاندی 5 ہزار 391 روپے برقرار رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 26 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 58.10 ڈالر فی اونس پر موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *