حریم شاہ کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی، پیغام جاری کردیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی۔

گزشتہ روز بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری اسکور کی اور اس شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

ایسے میں ورلڈکپ سکواڈ سے باہر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں،وسیم جونیئر،میری جان، کیا بات ہے آپ کی، پھر فخر اور بابراعظم کی پرفارمنس پر داد دی ۔

اس پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ “کاش آپ اس ورلڈ کپ کا حصہ ہوتے، واقعی! اس ورلڈ کپ میں آپ کو بہت زیادہ یاد کیا ہے”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *