جرمنی جانیوالے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد میں جرمنی کے ہیڈ آف قونصلرکائے روٹزبرگر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کائے روٹزبرگر نےکہا کہ جرمنی آنے والے پاکستانی طلبہ بہت ذہین ہوتے ہیں، اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں اور بہترین کیرئیرز کی تلاش میں رہتے ہیں۔

جرمنی کے ہیڈ آف قونصلر کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں جرمنی جانے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ جرمن زبان سیکھ کر اس میں مہارت حاصل کر رہے ہیں، جرمنی کی بڑی یونیورسٹیاں ایجنٹس کے ذریعے داخلے نہیں دیتیں، ویزا کے حوالے سے تمام قواعد جرمنی کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *