کلکتہ (پاکستان امیج) ورلڈ کپ میں آج بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور بھارت میدان میں اتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پروٹیز اور انڈینز کا مابین میچ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا، متحارب ٹیمیں کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
آج کرکٹ شائقین کو سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جنوبی افریقہ اور بھارت دونوں ٹیمیں سیمی فائنلمیں پہنچ چکی ہیں۔ انڈینز نے عالمی ٹورنامنٹ کے 7 میچ جیتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ نے 7 میں سے 6 میچز میں فتح پائی۔
Pakistan Image