نئی دہلی (پاکستان امیج) سری لنکا نے بھارتی دارالحکومت دلی میں ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دلی ان دنوں فضائی آلودگی کی بدترین لپیٹ میں ہے جس پر سری لنکا نے ہفتے کو ہونیوالا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا ہے، آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھی شہر میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
بتایا گیا ہےکہ دلی میں 6 نومبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ شیڈول ہے تاہم میچ سے قبل ہی شہر کی فضا نے دونوں ٹیموں کو پریشان کر دیا۔ سری لنکن ڈاکٹر نے شدید آلودگی کے سبب ٹیم کی ٹریننگ روک دی۔ بنگلہ دیشی سکواڈ نے مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق ماسک پہن کر ٹریننگ کی جو انتہائی دشوار گزار عمل تھا۔ بنگالی ٹائیگرز نے بھی اب جمعہ کو شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے بیان جاری کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے، مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 2 دن تک دلی کی فضا میں چھائی آلودگی میں بہتری آنے کا کوئی امکان نہیں۔
Pakistan Image