آبنائے ہرمز میں حملے، پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کا ٹینڈرجاری کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے آبنائے ہرمز میں حملوں کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کا ٹینڈرجاری کردیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تازہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثرہوگئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 15،16 جولائی کی ترسیل کے لیے ایک ایل این جی کارگوخریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے، قطر سے جولائی میں آنے والی ایک ایل این جی کھیپ کی منسوخی پر حکومت نے کل ٹینڈر منظورکیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *