نئی دہلی (پاکستان امیج) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھارتی معیشت کو زبردست فائدہ مل رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی رائٹس سے ہوگی، ٹی وی کے نشریاتی حقوق سے بھارت کو 36ہزار کروڑ روپے ملیں گے، کھانے (فوڈ ڈیلیوری) اور اسکرینگ کی مدد میں 15ہزار کروڑ پاکستانی روپے کی آمدنی کا اندازہ ہے۔
تحقیق کے مطابق اس ٹورنامنٹ سے بھارت کو پاکستانی کرنسی میں66 ہزار کروڑ روپے ( 2 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز) سے زائدکی مجموعی آمدنی متوقع ہے جس سے دنیا کے امیر ترین بھارتی بورڈ کے خزانے مزید بھر جائیں گے اور وہ مالا مال ہو جائے گا، مبینہ طورپر 2019میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے برطانیہ کی معیشت کو 350ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔
ماضی میں بھارت پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کرا چکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کے 10 شہروں میں ورلڈ کپ کے 48 میچ ہو رہے ہیں جن میں دنیا کا سب سے بڑا احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم بھی شامل ہے جس میں ریکارڈ ایک لاکھ 32ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، ورلڈ کپ پر آنے والے اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا اور بھارت کو فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔
Pakistan Image