18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے شناختی کارڈ بنوانے کا نیا سسٹم

اسلام آباد(پاکستان امیج)نادرا نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے جووینائل کارڈ (Juvenile Card) کے اجرا کا طریقہ کار، فیس اور ڈلیوری کے اوقات جاری کر دیے ہیں تاکہ والدین اور قانونی سرپرست آسانی سے بچوں کا شناختی کارڈ بنوا سکیں۔

نادرا کے مطابق درخواست سے پہلے بچے کی رجسٹریشن کرانا ضروری ہے، جس کے بعد ٹوکن حاصل کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں بچے کی تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں گے، جبکہ والدین یا قانونی سرپرست کی بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی ہوگی۔

ڈیٹا انٹری مکمل ہونے کے بعد اپروول آفیسر درخواست کی تصدیق کرے گا، جس کے بعد مقررہ فیس جمع کرانے پر جووینائل کارڈ جاری کیا جائے گا۔

نادرا نے تین مختلف سروسز متعارف کرائی ہیں۔ نارمل سروس کی فیس 750 روپے ہے، جس میں کارڈ 31 دن میں ملے گا۔ ارجنٹ سروس کے لیے 1500 روپے فیس مقرر کی گئی ہے اور کارڈ 23 دن میں جاری ہوگا، جبکہ ایگزیکٹو سروس کی فیس 2500 روپے ہے، جس کے تحت کارڈ صرف 9 دن میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نادرا کے مطابق درخواست والد، والدہ یا قانونی سرپرست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ والدین کے فنگر پرنٹس، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس اور بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوں گی۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 یا سرکاری ویب سائٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *