ڈالر، ریال، درہم اور پاؤنڈ کے نئے ریٹس کیا ہیں؟ جانیں مکمل تفصیل یہاں

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں آج بروز منگل 7 جولائی 2026 غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.95 روپے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ 279.15 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ 371.99 روپے کی خریداری اور 375.52 روپے کی فروخت پر دستیاب ہے جبکہ یورو 318.63 روپے میں خریدا اور 322.02 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سعودی ریال 74.40 روپے کی خریداری اور 75.05 روپے کی فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76.05 روپے میں خریدا اور 76.80 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر 196.64 روپے کی خریداری اور 200.20 روپے کی فروخت پر دستیاب ہے جبکہ آسٹریلوی ڈالر 193.42 روپے میں خریدا اور 196.80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

چینی یوان 38.10 روپے کی خریداری اور 38.85 روپے کی فروخت پر جبکہ جاپانی ین 1.7072 روپے میں خریدا اور 1.8054 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.00 روپے کی خریداری اور 278.50 روپے کی فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 371.52 روپے میں خریدا اور 372.19 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یورو 317.80 روپے کی خریداری اور 318.37 روپے کی فروخت پر دستیاب ہے۔

انٹربینک میں سعودی ریال 74.04 روپے میں خریدا اور 74.18 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر 192.54 روپے کی خریداری اور 195.99 روپے کی فروخت، آسٹریلوی ڈالر 192.54 روپے کی خریداری اور 192.89 روپے کی فروخت، چینی یوان 40.93 روپے کی خریداری اور 41.01 روپے کی فروخت جبکہ جاپانی ین 1.7178 روپے میں خریدا اور 1.7209 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *