رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ میں سلمان خان جھوٹ بولنے پر ایشا مالویا پر برہم

ممبئی(پاکستان امیج) بھارت کے معروف رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ کی حالیہ قسط میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے جھوٹ بولنے پر ایشا مالویا کی خوب کلاس لی۔
ویب سائٹ’بالی ووڈ لائف‘ کے مطابق بگ باس ہاﺅس میں حالیہ دنوں سمارتھ جریل کی انٹری ہوئی ہے، جو ایشا مالویا کا بوائے فرینڈ ہے۔ایشا مالویا کا سابق بوائے فرینڈ ابھیشک کمار پہلے ہی ہاﺅس میں موجود ہے اور حالیہ قسط میں پہلی بار سمارتھ اور ابھیشک کا سامنا ہوا۔ دوسری طرف ایشا نے ہاﺅس کے مالک سلمان خان سے بات کرتے ہوئے صاف جھوٹ بول دیا کہ سدھارتھ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایشا کے اس جھوٹ پر سلمان خان نے اس کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ ”تمہیں شو میں توجہ مل رہی ہے اور تم اس سے لطف اندوز ہو رہی ہو تاہم انڈسٹری بہت چھوٹی ہے اور ایسی باتوں کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔ تمہیں سدھارتھ کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
سلمان خان نے ایشا سے کہا کہ” اب سدھارتھ زندگی میں شاید کبھی بھی تم پر اعتبار نہ کر سکے۔“دوسری طرف سلمان خان نے سدھارتھ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ”آدمی کو اس جگہ بیٹھنا ہی نہیں چاہیے جہاں اس کی عزت نہ ہو۔ “

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *