قومی کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے دھوم مچادی

لاہور(پاکستان امیج) قومی کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار کسی میچ میں 6وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حنین شاہ کو یہ کامیابی لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے میچ میں ملی۔میچ میں لاہور بلیوز نے فیصل آباد کو 94رنز سے شکست دی۔
لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے جن کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 36.2اوورز میں 147رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ فہیم اشرف 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ محمد فیضان صرف 30رنز بنا سکے۔
میچ میں حنین شاہ نے 6وکٹیں حاصل کیں۔ اس نے علی شان، آصف علی، محمد سلیم، محمد عرفان خان، محمد ہریر اور ارحم نواب کو آﺅٹ کیا۔ لاہور بلیوز کی طرف سے عمر صدیق نے 48اور جنید علی نے 47رنز بنائے۔فیصل آباد کے کپتان فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *