سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کا واقعہ، کشتی آپریٹر گرفتار

سوات(پاکستان امیج)سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد کشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی آپریٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جھیل حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے، کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

واضح رہے کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والےایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *