صدر تحریک انصاف کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پرویز الہیٰ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *