پاکستان کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

کراچی (پاکستان امیج)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کا حجم 22 ارب ڈالرز سے زائد ہوگیا ہے۔ مرکزی بینک نے اضافے کی وجوہات سے بھی پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی ملکیت میں موجود زر مبادلہ ذخائر کا ڈیٹا جاری کردیا۔ 24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حکومت نے متعدد اداروں سے 70 کروڑ ڈالرز وصول کیے۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملٹی لیٹرل اداروں سے 70 کروڑ ڈالرز کی وصولی کے باعث پاکستان کے ڈالر ذخائر 22 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے جس میں مرکزی بینک کے ڈالر ریزرو میں 61کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ۔

ڈالر ذخائر میں 61کروڑ ڈالرز کے اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 16 ارب 52 کروڑ ڈالرز تک جا پہنچا جبکہ کمرشل بینکس کے ڈالر ڈپازٹس گزشتہ 7روز میں 5 کروڑ ڈالرز کی کمی سے 5اعشاریہ 5ارب ڈالرز پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے ڈالر ذخائر میں اضافے کے متعلق مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ملٹی لیٹرل اداروں سے حکومتی رقوم کی آمد کے باعث ہوا۔ خیال رہے کہ ڈالر ذخائر کا بھاری بھرکم حجم تیل، گیس، مشینری، ادویات اور دیگر اشیا کی برآمدات میں اہمیت کا حامل ہے۔

ماہرین معاشیات کا ماننا ہے کہ ڈالر ذخائر میں اضافے کے باعث نہ صرف درآمدات پر بر وقت ادائیگی ممکن بنائی جاسکتی ہے بلکہ روپے پر کم دباؤ پڑتا ہے اور روپے کی قدر میں گراوٹ روکنے میں مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ حکومت کو بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *