بنگلور (پاکستان امیج) فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے 9 اوورز میں 90 سکور کھا کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں مہنگا ترین باولر ہونے کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قبل ازیں مخالف بلے بازوں سے زیادہ سکور کھانے کا ریکارڈ حارث رؤف کے پاس تھا جو آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے توڑ کر اپنے نام کر لیا۔
حسن علی بھی ماضی میں اس دوڑ میں موجود رہے ہیں جنہوں نے 2019 میں بھارت کے خلاف میچ میں 9 اوورز میں 84 رنز کھائے تھے۔
Pakistan Image