پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) پاکستان ریلویز کا کراچی تا پشاور ریلوے اَپ گریڈیشن منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے، ایم ایل ون کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جا رہی ہے۔ SouthAsians & Diaspora

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کراچی روہڑی مین لین کو بہتر بنایا جائے گا، مین لائن کو مرحلہ وار دو رویہ اور اَپ گریڈ کیا جائے گا۔

سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کا لیڈ فنانسر ہے جبکہ اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی سرمایہ کاری کی بات کر رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *